پڑھتی ہے جس کتاب کو صدیوں سے زندگی
From the Blog seems77 نیندوں کا احتساب ہُوا یا نہیں ہُوا سچا کسی کا خواب ہُوا یا نہیں ہُوا بے داغ کوئی شکل نظر آئی یا نہیں آئینہ بے نقاب ہُوا یا نہیں ہُوا لائی گئیں کٹہرے میں کتنی عدالتیں قانون لاجواب ہُوا یا نہیں ہُوا جو آج تک کیا گیا احسان کی طرح اس ظلم کا حساب ہُوا یا نہیں ہُوا اُس کے بھی دل میں آگ لگی یا نہیں لگی پتھر بھی آب آب ہُوا یا نہیں ہُوا پڑھتی ہے جس کتاب کو صدیوں سے زندگی ختم اس کا کوئی باب ہُوا یا نہیں ہُوا قدر اہلِ روشنی کی بڑھی یا نہیں بڑھی ذرہ بھی آفتاب ہُوا یا نہیں ہُوا انسانیت سے رابطہ کرنے کے باب میں انسان کامیاب ہُوا یا نہیں ہُوا کلام: مظفر وارثی Visit and Like My Facebook Page "Everything Close To My Heart" : https://www.facebook.com/seems.77 pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment