"کپ تو واپس کرنا پڑے گا"، بھارت عالمی کپ سے باہر ہوگیا
From the Blog cricnamaفٹ بال کے عالمی کپ 2014ء میں جب برازیل کو دنیا کی کوئی طاقت روکتی نہیں دکھائی دیتی تھی تو سیمی فائنل میں جرمنی نے اسے تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کیا اور عالمی اعزاز کی دوڑ سے باہر کردیا۔ اپنے ہی میدانوں پر ایک کے مقابلے میں 7 گولوں سے شکست شاید برازیل کبھی نہ بھولے۔ اسی طرح بھارت بھی شاید کرکٹ کے عالمی کپ 2015ء کے سیمی فائنل کو کبھی نہیں بھولے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے جیتنے کے بعد فائنل-4 میں اعتماد کے ساتھ قدم رکھنے والے دفاعی چیمپئن کو میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں 59 رنز کی بھاری بھرکم شکست ہوئی ہے اور یوں مسلسل دوسری بار عالمی کپ جیتنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔ آسٹریلیا نے ایک جامع کارکردگی پیش کی، پہلے بلے بازی میں 328 رنز بنا کر اپنی اہلیت ثابت کی، بھارت کے گیندبازوں کے 'پر' کاٹ کر ان کی بلند پروازی کا خاتمہ کیا اور انہیں اسی مقام پر واپس لائے، جہاں وہ ٹورنامنٹ سے پہلے تھے۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment