کائناتی ماڈل
From the Blog seems77 کائناتی ماڈل... یہ کائناتی ماڈل کیا ہے .. آپ خلا میں پھیلے ہوئے ستاروں اور سیاروں کو دیکھیے .. ہر ستارہ اور سیارہ نہایت پابندی کے ساتھ اپنے اپنے مدار میں چل رہا ہے .. ان میں سے کوئ کسی دوسرے کے مدار میں داخل نہیں ہوتا.. اسی ڈسپلن کی وجہ سے خلا میں ہر طرف امن قائم ہے.. انسان کو بھی اپنے سماج میں عدم مداخلت کی اسی پالیسی کو اختیار کرنا ہے.. ہر ایک کہ اندر یہ زندہ شعور ہونا چاہیے کہ اس کی آزادی وہاں ختم ہو جاتی ہے جہاں سے دوسرے کی آزادی شروع ہوتی ہے... اسی طرح درختوں کی دنیا کو دیکھیے.. درختوں نے خاموشی کے ساتھ یہ نظام اختیار کر رکھا ہے کہ وہ زندہ اجسام کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مسلسل آکسیجن سپلائی کرتے ہیں .. اور زندہ اجسام سے نکلی ہوئ غیر مطلوب کاربن ڈائ آکسائیڈ کو اپنے اندر لے لیتے ہیں... یہ ایک بے غرضانہ نفع بخشی کا نظام ہے.. انسان کو بھی چاہیے کہ وہ اسی نظام. کو اختیار کرے.pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment