سری لنکا نے ساری کسریں بنگلہ دیش سے نکال لیں، بھاری بھرکم جیت
From the Blog cricnama چند روز قبل شارجہ میں پاکستان کے خلاف مایوس کن شکست کھانے کے بعد سری لنکا نے تمام تر کسریں دنیائے کرکٹ میں کمزور ترین حریف بنگلہ دیش سے نکال لیں اور میرپور، ڈھاکہ میں ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 248 رنز کی بھاری فتح حاصل کرلی۔ یہ کسی بھی ٹیم کے خلاف سری لنکا کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی فتح ہے۔ سری لنکا نے ڈھاکہ میں باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں کمال فن کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف واحد اننگز میں 730 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اکٹھا کیا بلکہ بنگلہ دیش کو دو اننگز میں صرف 232 اور 250 رنز پر ڈھیر کیا۔ [image: مہیلا جے وردھنے نے کیریئر کی ساتویں ڈبل سنچری بنائی اور ناقابل شکست رہے (تصویر: AFP)] مہیلا جے وردھنے نے کیریئر کی ساتویں ڈبل سنچری بنائی اور ناقابل شکست رہے (تصویر: AFP) پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر بنگلہ دیش محض 59 رنز پر اپنی چار وکٹیں گنوا چکا تھا لیکن تجربہ کار pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment