چھکوں کی برسات میں آسٹریلیا فاتح، انگلستان شکستوں کے گرداب میں
From the Blog cricnama چالیس اوورز، 413 رنز، 13 وکٹیں، 22چھکے اور 33 چوکے، ہوبارٹ کے بیلیریو اوول میں موجود تماشائیوں کی تو عید ہوگئی، ایک تو آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت گیا دوسرا چوکوں اور چھکوں کی زبردست بارش سے انہیں لطف اندوز ہونے کا بھرپور موقع بھی ملا۔ ایک شاندار مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے اپنے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھا جبکہ شکستوں کے گرداب میں پھنسا انگلستان ٹیسٹ کے بعد ایک روزہ اور اس کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی مشکلات سے دوچار ہے جہاں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ایڑی چوٹی کا زور بھی اسے 214 رنز کے ہدف تک نہ پہنچا سکا۔ گو کہ روی بوپارا نے 27 گیندوں پر 65 رنز کی کمال اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 7 مرتبہ گیند کو چھکے کی راہ بھی دکھائی لیکن یہ تمام دوڑ دھوپ بھی انگلستان کو 200 رنز تک ہی پہنچا پائی۔ [image: آسٹریلیا ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز واضح مارجن سے جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی خطرناکpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment