مری عادت تھا وہ..
From the Blog sbgillani مری عادت تھا وہ میری ضرورت ہو گیا ہے بُنا تھا خواب جو، ارماں کی صورت ہو گیا ہے نجانے روپ کتنے اس اکیلے شخص کے ہیں وہ کافر تھا جو اب ایماں کی مورت ہو گیا ہے مری دھرتی پہ کوئی بھی جگہ میری نہیں ہے یہاں سے کوچ کرنا اب ضرورت ہو گیا ہے وہ جسکا حسن آنکھوں میں سماتا ہی نہیں تھا جدا ہو کر زیادہ خوبصورت ہو گیا ہے ہزاروں عکس مبہم سے نظر میں آ رہے ہیں جو دل کا آئینہ نذرِ کدورت ہو گیا ہے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment