گلگت بلتستان کا مستقبل
From the Blog noorpamiri اسلام آباد میں آج کافی دنوں کے بعد زوروں کی بارش ہوئی. عام طور پر بارش خوشی اور شادمانی کا پیامبر ہوتا ہے لیکن آج بارش بھی دل کی اداسی کو دور نہیں کر سکا. کل رات کچھ "نامعلوم" ظالموں نے گلگت بلتستان کی زمین پر پھر سے خون کی ہولی کھیلی. ایک کرنل، ایک ایس ایس پی اور پاک فوج کے ایک کپتان شہید ہو گئے اور کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے. ایسا نہیں ہے کہ ہمارے علاقے میں بربریت کا یہ پہلا واقعہ ہے،بلکہ اس سے پہلے بھی مظلوموں کے خون سے ہماری دھرتی کو متعدد بار داغدار کیا گیاہے. دکھ اس بات کا ہے کہ حالات میں سدھار کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں. بعض لوگ تو ایسا بھی سمجھتے ہیں کہ حالات سدھارنے کی سنجیدہ کوششیں نہیں ہو رہی ہیں. خوف یہ ہے کہ اگر اب بھی اس عفریت کا سر نہ کچلا گیا تو اس طرح کے مزید واقعات ہوں گے، خون ناحق بہتا رہیگا اور ہمارے علاقے کی معیشت اسی طرح تباہ و برباد رہے گی اور ہمارےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment