"رنز کا میلہ" انگلستان نے لوٹ لیا
From the Blog cricnamaمیک لین پارک، نیپئر کی بلے بازوں کے لیے مددگار وکٹ پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دیے، ایک جانب روز ٹیلر نے سنچری بنائی اور میک کولم نے 36 گیندوں پر 74 رنز داغے تو دوسری جانب ایلسٹر کک نے 78، جوناتھن ٹراٹ نے 65 اور جو روٹ نے 56 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے۔ لیکن رنز کے اس "میلے" میں فتح کا تاج انگلستان کے سر پر سجا، جس نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر ڈالا۔ جیمز اینڈرسن کی تباہ کن باؤلنگ اور پھر جو روٹ کی زبردست بلے بازی نے نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر اور برینڈن میک کولم کی شاندار کارکردگی کو گہنا دیا۔ دونوں ٹیموں میں بنیادی فرق باؤلنگ کے شعبے کی مضبوطی کا رہا۔ انگلستان نے اولین 30 اوورز میں نیوزی لینڈ کو صرف 100 رنز لینے دیے، اور بعد ازاں برینڈن میک کولم کی شعلہ فشاں بلے بازی بھی اسے 300 کے ہندسے تک نہ پہنچا سکی، اور اس کے بعد خود انگلشpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment