کلمہ ظیبہ ۔۔۔۔ ایک مکالمہ
From the Blog seems77 کلمہ طیبہ ۔۔۔ ایک مکاملہ از عمر الیاس ⃟ کوئی اچھی دُعا بتایئے۔ ⃝ دُعائیں تو سب ہی اچھی ہوتی ہیں۔ ⃟ میرا مطلب ہے ، آسان دُعا۔ ⃝ کلمہ پڑھا کیجئیے۔ کلمہ طیبّہ۔ ⃟ وہ تو ہے ۔ کلمہ تو بنیاد ہے ایمان کی۔ ⃝ جی ۔ بالکل۔ بنیاد پکّی ہونی چاہیئے۔ کلمہ طیبّہ ہی تو ہماری متاع ہے۔ ⃟ اللہ پر ایمان واقعی ہر مسلمان کا سب سے مقدم عمل ہے۔ ⃝ آپ کی بات درست ، مگر ادھوری ہے۔ ⃟ کیسے؟ ⃝ خُدا پر ایمان تو سب ہی رکھتے ہیں۔ اہلِ کِتاب ہم سب سے پہلے بھی رکھتے تھے۔ ⃟ تو ہمارے اور اُن کے کلمے میں کیا فرق ہے؟ ⃝ محمد الرسول اللہ کا فرق ہے۔ اور یہی اصل فرق ہے۔ ہمارا ایمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے بغیر ویسا ہی ادھُورا ہے ، جیسا کلمہ طیبہ اللہ کے محبوب کے ذکر کے بغیر۔ ⃟ یہ پہلو تو میں نے سوچا ہی نہیں۔ ⃝ دیکھیے۔ اللہ کا دین پہلے بھی نازل ہوتا رہا ، احکام کی شکل میں، نبیوں ، رسولوں کے ذریعے۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment