پروپیگنڈہ اور حقیقت
From the Blog theajmals جب سال 1964ء میں پاکستان میں ٹی وی کی ابتداء ہوئی تو کسی سیانے نے کہا تھا کہ "شیطانی چرخا آ گیا"۔ اس پر مُسکرایا تو میں بھی تھا لیکن میں ٹھہرا 2 جماعت پاس ۔ پڑھے لکھے لوگوں نے اُس سیانے کو جاہل قرار دیا تھا ۔ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ شخص واقعی سمجھدار اور دُور اندیش تھا ۔ شیطان غیرمحسوس طور پر انسان کے دل و دماغ پر قبضہ جماتا ہے اور جس کے دل و دماغ کو قابو کر لے اُس کیلئے بُرائی اور بھلائی کی پہچان مُشکل ہو جاتی ہے ۔ ٹی وی کے بعد انٹر نیٹ نے شیطان کا کام اور بھی آسان بنا دیا ہے ۔ لوگ جو کچھ ٹی وی پر اور انٹر نیٹ پر دیکھتے ہیں اُسے صرف حقیقت ہی نہیں حرفِ آخر سمجھنے لگ گئے ہیں ۔ اب تو سیاسی شعبدہ بازوں نے بھی انٹرنیٹ کو اپنا تختہءِ مشق بنا لیا ہے جس کے نتجے میں لوگ حقائق سے بے بہرا ہو چکے ہیں اب ملاحظہ کیجئے قائد اعظم کی تقاریر اور خطابات سے صرف ایک درجن اقتباسات اور دیکھیئےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment