148-قراقرم کا تاج محل از نمرا احمد
From the Blog kitaabistanافق ارسلان کا کردار حقیقی زندگی کے دو انسانوں کی زندگی کو ملا کے بنایا گیا ہے۔ ایک افق ارسلان، جو ترکی کا باشندہ تھا اور دوسرا توماز ہومر جو سلوینیا کا کوہ پیما تھا۔ حقیقی زندگی کا افق ارسلان کوہ پیما نہیں تھا، وہ زلزلے کے بعد پاکستان آیا تھا امدادی کاموں میں مدد دینے کے لئے لیکن یہاں اس کا خیمہ میں لگنے والی آگ کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ قراقرم کا تاج محل اصل میں توماز ہومر کی کہانی ہے جو اصل میں ویسٹرن رج کی طرف سے نانگا پربت سر کرنے آیا تھا۔ لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ وہاں پھنس گیا تھا اس کو بچانے کی کئی کوششیں ناکام ہوئیں اور آخر کار آٹھ دن بعد اسے بچا لیا گیا۔ توماز ہومر اس کے بعد کبھی پاکستان واپس نہیں آیا۔pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment