146-خالی پنجرہ از انتظار حسین
From the Blog kitaabistanآپ کی تحریروں کی خاص بات ان کا دیو مالائی انداز، پرانے زمانے کی فضا اور قدیم زمانے سے چلی آ رہی مذہبی اور دیگر روایات کو یکجا کرکے پیش کرنا ہے۔ قدیم روایات چاہے کسی آسمانی صحیفے میں بیان کئی گئی ہوں، یا توریت یا بائیبل میں ان کا ذکر ہو، قرآنی قصہ ہو یا پھر مہابھارت میں بیان کیا گیا ہو، انتظار حسین صاحب کی گرفت ان تمام روایات اور قصوں پہ مضبوط ہے۔ وہ اپنے افسانوں میں بنا ناصح بنے کے ان روایتوں کو اپنے اسلوب میں پیش کرتے ہیں جو ناصرف اپنے آپ میں منفرد ہے پیش کش ہے بلکہ دلچسپ بھی ہے۔ یہ روایات بےحد پرانی ہونے کے باعث موجودہ دور کی مصروف زندگی میں کہیں بہت پیچھے رہ گئی ہیں۔ تاہم انتظار حسین ان روایات کے گرد طاری زمانوں کی گرد جھاڑ کے اسے دورِ جدید کے قاری کے سامنے اس طرح پیش کرتے ہیں کہ وہ ان کے سحر میں کھو جاتا ہے۔ اگر ان پرانی روایتوں سے قاری کی آگاہی ہو تو ان افسانوں کا لطفpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment