بریکنگ نیوز ۔۔۔۔ بولے تو ۔۔۔ ہلکا پیٹ ۔۔۔
From the Blog seems77[image: Image result for ‫بریکنگ نیوز‬‎] ✆ بریکنگ نیوز ۔۔۔۔ بولے تو ۔۔۔ ہلکا پیٹ ۔۔۔ ✆ از ڈاکٹر رابعہ خرم درانی بہت بڑے بڑے لوگ بھی تب تک چپ رہتے ہیں، جب تک کچھ جان نہیں لیتے ۔ یہ جان لینا تو گویا جان لے لینے کے مترادف ہے کہ بس جان لینے کا لائسنس ہی تو مل گیا ہو جیسے ۔ کتنی ہی غیر اہم بات کیوں نہ ہو اور کتنے ہی اہم راز تک آپ کی رسائی کیوں نہ ہو جائے آپ کے ظرف کی گہرائی کا اندازہ آپ کے پیٹ اور زبان کے اتھلے پن سے ہو جائے گا ۔ تعلیم انسان کا ظاہر بدل سکتی ہے۔ تربیت انسان کے باطن سے ظاہر ہوتی ہے ۔ ان پڑھ لوگ بہ باطن نہایت گہرے ہو سکتے ہیں اور اچھلتی، بلبلے چھوڑتی، رنگ بکھیرتی ، باشعوروتعلیم یافتہ، سردوگرم چشیدہ شخصیت کے اصل باطن کی جھلک دیکھنی ہو تو اسے بس ایک معمولی غیر اہم سی بات راز کے نام پر پکڑا دیں ۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ خاندانی تربیت pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment