سو برس اور ایک پَل
From the Blog theajmals چھ دہائیوں سے زائد قبل ریڈو پر سُنی ایک نظم مجھے پسند آئی اور میں نے زندگی بھر اسے عملی طور پر یاد رکھا سو برس کی زندگی میں ایک پل تو اگر کر لے کوئی اچھا عمل تجھ کو دنیا میں ملے گا اس کا پھل آج جو کچھ بوئے گا کاٹے گا کل غم کو سینے سے لگانا سیکھ لے غیر کو اپنا بنانا سیکھ لے زخم کھا کر مُسکرانا سیکھ لے چھوڑ خودغرضی خُدا کی راہ چل آج جو کچھ بوئے گا کاٹے گا کل ایک آدم کی سبھی اولاد ہیں کچھ تو خوش ہیں اور کچھ ناشاد ہیں جُرم ان کا کیا ہے جو برباد ہیں تُو زمانے کے اصولوں کو بدل آج جو کچھ بوئے گا کاٹے گا کل دوسروں کے واسطے زندہ رہو جان بھی جائے تو ہنس کر جان دو معصیّت کے واسطے شرمندہ نہ ہو تُو سدا انسانیت راہ چل آج جو کچھ بوئے گا کاٹے گا کل pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment