ہم نے پہلے دیکھ رکھے ہیں یہ تیرے سبز باغ
From the Blog ranaii-e-khayalغزل عادتاً دیکھو تو دیکھو ہر سویرے سبز باغ بقعہء اُمید میں ڈالیں نہ ڈیرے سبز باغ اے مرے ہمدم اُلجھتا کیوں ہے تو مجھ سے بھلا مختلف ہیں بس ذرا سے تیرے میرے سبز باغ ہاتھ نیچے کرفسوں گر، مت ہمیں پاگل بنا ہم نے پہلے دیکھ رکھے ہیں یہ تیرے سبز باغ میں بھی ہوں محوِ تغافل، تو بھی ہے غفلت گزیں میرے خوابوں سے کہاں بہتر ہیں تیرے سبز باغ رات اک شب خون میں گزری مگر شاباش ہے دیکھنے والوں نے دیکھے منہ اندھیرے سبز باغ ساحر ِ شب تیرے فن کا معترف ہوں، واقعی دلکش و رنگیں بہت ہیں سب یہ تیرے سبز باغ اے خدا میرے چمن کو خیر خواہوں سے بچا ایک نخلِ زرد اور اتنے لُٹیرے سبز باغ ہم نے سینچا خود سرابوں سے انہیں احمدؔ، سو اب دشت دل میں اٹ گئے دسیوں گھنیرے سبز باغ محمد احمدؔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment