پاک-ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول
From the Blog cricnama پاکستان کرکٹ بورڈ کی طویل کوششیں، اور عوام کی دعائیں، بارآور ثابت ہو رہی ہیں اور ویسٹ انڈیز کی آمد بالآخر پاکستانی میدانوں میں کرکٹ ک قحط کو مٹانے کے لیے بارش کے ابتدائی قطروں میں سے ایک بنے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اگلے ماہ کے اوائل میں تین ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کی پاکستان آمد کا اعلان کیا ہے اور اس دور ےکی خاص بات یہ ہے کہ اس سیریز کےتینوں مقابلے کراچی میں ہوں گے۔ پاکستان 2009ء میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے سے اب تک بین الاقوامی کرکٹ سے محروم ہے لیکن گزشتہ چند سالوں نے ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں۔ گزشتہ سال ورلڈ الیون کے دورے اور پھر سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری مقابلے کے انعقاد نے دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں اب حالات بدل چکے ہیں، امن و امان ہے اور سکیورٹی کے خدشات نہیں ہیں۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment