جب پاکستان کے سب بیٹسمین ایک ہی باؤلر کے ہتھے چڑھ گئے
From the Blog cricnama کرکٹ کے کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جو صرف برابرہو سکتے ہیں، توڑے نہیں جا سکتے جیسا کہ ایک اننگز میں تمام 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا۔ یہ کارنامہ تاریخ میں صرف دو باؤلرز نے انجام دیا ایک برطانیہ کے جم لیکر نے اور دوسرا بھارت کے انیل کمبلے نے جنہوں نے آج سے ٹھیک 19 سال پہلے دہلی میں ایک ہی اننگز میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان اور بھارت کی یہ سیریز پہلے ہی خراب حالات میں کھیلی گئی۔ پاکستان بہت عرصے بعد بھارت کے دورے پر آیا تھا اور حالت یہ تھی کہ پہلا ٹیسٹ دہلی میں کھیلا جانا تھا لیکن انتہا پسند ہندوؤں نے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم کی پچ ہی کھود دی۔ یہی وجہ ہے کہ پہلا مقابلہ چنئی منتقل کرنا پڑا کہ جہاں پاکستان نے ایک یادگار مقابلے میں بھارت کو 12 رنز سے ہرایا۔ اب پاکستان سیریز تو نہیں ہار سکتا تھا لیکن بھارت کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا تھا۔ اگر وہ دوسرا ٹیسٹ ہار جاتpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment