پی ایس ایل 3، کپتان کیا کہتے ہیں؟
From the Blog cricnama پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے ٹیمیں ایک، ایک کرکے دبئی پہنچ رہی ہیں۔ جو جیتے تھے وہ کارکردگی دہرانے کا عزم لیے ہوئے ہیں اور جو شکست خوردہ رہے، اس بار بلند حوصلوں کے ساتھ تاریخ کا دھارا بدلنے کے دعوے کر رہے ہیں۔ دو مرتبہ پی ایس ایل فائنل تک پہنچنے کے باوجود شکست کھانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے دبئی پہنچتے ہی کہا ہے کہ اگر اس بار فائنل تک پہنچے تو چیمپیئن سے کم پر بات نہ ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار جارحانہ کھیل اور سخت محنت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہوم گراؤنڈ یعنی کراچی کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔ کپتان سرفراز کے علاوہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر، کوچ معین خان، اسد شفیق، انور علی اور میر حمزہ کا تعلق کراچی سے ہی ہے شاید اسی لیے گلیڈی ایٹرز کراچی کو اپنا ہوم گراؤنڈ سمجھتے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ اس وقت کوئٹہ کی سب سے بڑی 'فین بیس' کراچی میں ہیں۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment