بھلے لوگوں کی صفات۔۔۔۔ خطبہ مسجد الحرام (اقتباس)
From the Blog seems77 بھلے لوگوں کی صفات مسجد حرام کے امام وخطیب فضیلۃ الشیخ فیصل بن جمیل الغزاوی جمعۃ المبارک 4 ربیع الثانی 1439 ہ بمطابق 22 دسمبر 2017 ترجمہ محمد عاطف الیاس اللہ رب العالمین کے لیے بے انتہا، پاکیزہ اور بابرکت تعریف ہے۔ بالکل ویسی تعریف جیسی ہمارے رب کو پسند ہے اور جس سے وہ راضی ہوتا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے۔ وہ واحد ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ دنیا وآخرت میں ساری تعریف اسی کے لیے ہے۔ میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دین رحمت اور ہدایت کے ساتھ مبعوث کیے گئے تھے۔ اللہ کی رحمتیں برکتیں اور سلامتی ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پاکیزہ اور نیک اہل بیت پر، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں امہات المومنین پر، تمام صحابہ کرام پر اور قیامت تک ان کے نقش قدم پر چلنے والوں پر۔ اے مسلمان بھائیو!pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment