ہم نے تجھے جانا ھے فقط تیری عطا سے ۔
From the Blog seems77 حمد باری تعالیٰ عتیق احمد جاذب ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے ۔ سورج کے اجالوں سے ، فضاوں سے ، خلاء سے ‛ چاند اور ستاروں کی چمک اور ضیاء سے ‛ جنگل کی خموشی سے ، پہاڑوں کی انا سے ‛ پُر ہَول سمندر سے ، پراسرار گھٹا سے ‛ بجلی کے چمکنے سے ، کڑکنے کی صدا سے ‛ مٹی کے خزانوں سے ، اناجوں سے ، غذا سے ‛ برسات سے ، طوفان سے ، پانی سے ، ہوا سے ‛ ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے ۔ گلشن کی بہاروں سے ، تو کلیوں کی حیاء سے ‛ معصوم سی روتی ہوئی شبنم کی ادا سے ‛ لہراتی ہوئی بادِ سحر ، بادِ صبا سے ‛ ہر رنگ کے ، ہر شان کے ، پھولوں کی قبا سے ‛ چڑیوں کے چہکنے سے ، تو بلبل کی نوا سے ‛ موتی کی نزاکت سے ، تو ہیرے کی جلا سے ‛ ہر شے کے جھلکتے ہوئے فن اور کلا سے ‛ ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے ۔ دنیا کے حوادث سے ، وفاؤں سے ، جفا سے ‛ رنج و غم و آلام سے ، دردوں سے ، دوا سے ‛ خوشیوں سے ، تبسم سے ،pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment