کیا دِن تھے وہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
From the Blog theajmals ستمبر 1947ء کے آخری ہفتہ میں ہماری حفاظت کے خیال سے ہمارے بزرگوں نے مُجھے اور میری 2 بہنوں کو ایک کرنل صاحب کے بیوی بچوں کے ساتھ جموں شہر سے چھاؤنی بھیج دیا تھا ۔ شام اور رات کے وقت "جے ہِند" اور سَت سِری اکال" کے نعروں کی آوازیں آتیں ۔ معلوم ہوا کی بھارت سے آنے والے ہِندوؤں اور سِکھوں کے مسلحہ دستے چھاؤنی میں سے گذرتے ہیں پھر کوئی شہر سے آیا تو خبر ملی کہ جموں شہر کے مضافاتی علاقوں میں جہاں مسلمان بھاری تعداد میں نہیں ہیں وہاں بھارت سے آئے ہوئے ہندو اور سکھ مسلحہ بلوائی حملے کر رہے ہیں اور کئی دیہات میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی گئی ہے 6 نومبر 1947ء کو خبر ملی کہ 3 اور 4 نومبر کو جموں کے 2 محلوں (ہمارا محلہ اور محلہ پٹھاناں) جہاں سب مسلمان تھے لوگوں کو زبردستی گھروں سے نکال دیا گیا کہ پاکستان جاؤ اور اس بہانے سے اُنہیں شہر سے باہر لے جا کر اُن کا قتلِ عام کیا گیا ۔ یہ خبر سُن کرpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment