خیال کا آسرا محمد ﷺ
From the Blog seems77 حبیبِ رب العلی محمد ﷺ شفیعِ روزِ جزا محمد ﷺ نگاہ کا مدعا محمد ﷺ خیال کا آسرا محمد ﷺ یہی ہے زخمِ جگر کا مرہم انہی کا ہے اسم اسمِ اعظم قرار بے تابیوں کو آیا زُباں سے جب کہہ دیا محمد ﷺ دُرود بھیجا ہے خُود خُدا نے رَموز کو اُن کے کون جانے کہیں وہ محمودِ کبریا تھے کہیں لقب اُن کا تھا محمد ﷺ اسی تمنا میں جی رہا ہوں کہ جا کے روضہ کی جالیوں پر سناؤں حالِ دل میں ان کو سنیں میرا ماجرا محمد ﷺ ہے بارِ عصیاں صبا کے سر پر نہ کوئی ساتھی نہ کوئی یاور قدم لرزتے ہیں روزِ محشر سنبھالیے آکے یا مُحَمَّد ﷺ صبا اکبر آبادی pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment