کون اچھی زندگی گذارتا ہے
From the Blog theajmals ایسا بھی ہوتا کہ کہ آپ اپنی زندگی سے مطمئن نہ ہوں جبکہ بہت سے لوگ آپ کی طرح زندگی گزارنے کے خواب دیکھ رہے ہوں کھیتوں میں کھڑا ایک بچہ اُوپر اُڑتا ہوائی جہاز دیکھ کر اسے اُڑانے کا خواب دیکھتا ہے جبکہ ہوائی جہاز کا پائیلٹ کھیت دیکھ کر گھر واپسی کا خواب دیکھتا ہے اسے زندگی کہتے ہیں ۔ کُڑہنے کی بجائے اس سے لُطف اندوز ہوں اگر خوشی کا راز دولت میں ہوتا تو دولتمند خوشی سے گلیوں میں ناچ رہے ہوتے لیکن ایسا غریب بچے کرتے ہیں اگر طاقت حفاظت کی ضامن ہوتی پھر افسروں کو گارڈز کے بغیر پھرنا چاہیئے لیکن جو سادہ زندگی گذارتے ہیں وہ مزے کی نیند سوتے ہیں اگر خوبصورتی اور شہرت سے مثالی رشتے قائم ہوتے تو نامور لوگوں کی شادیاں بہترین ہوتیں سادہ زندگی گذاریئے ۔ عاجزی اختیار کیجئے اور حقیقی محبت کیجئے ۔ اِن شاء اللہ ہر اچھائی آپ کے پاس آئے گی pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment