غزل ۔ سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا ۔ جوش ملیح آبادی
From the Blog ranaii-e-khayalغزل سوزِ غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیا جا تجھے کشمکشِ دہر سے آزاد کیا وہ کریں بھی تو کن الفاظ میں تیرا شکوہ جن کو تیری نگہِ لطف نے برباد کیا دل کی چوٹوں نے کبھی چین سے رہنے نہ دیا جب چلی سرد ہوا، میں نے تجھے یاد کیا اے میں سو جان سے اس طرزِ تکلم کے نثار پھر تو فرمائیے، کیا آپ نے ارشاد کیا اس کا رونا نہیں کیوں تم نے کیا دل برباد اس کا غم ہے کہ بہت دیر میں برباد کیا اتنا مانوس ہوں فطرت سے، کلی جب چٹکی جھک کے میں نے یہ کہا، مجھ سے کچھ ارشاد کیا مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شاید لوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا جوش ملیح آبادی pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment