غزل ۔ اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیں ۔ ندا فاضلی
From the Blog ranaii-e-khayalغزل اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیں رُخ ہواؤں کا جِدھر کا ہے اُدھر کے ہم ہیں پہلے ہر چیز تھی اَپنی مگر اب لگتا ہے اپنے ہی گھر میں کِسی دُوسرے گھر کے ہم ہیں وقت کے ساتھ ہے مٹی کا سفر صدیوں سے کِس کو معلوم کہاں کے ہیں کدھر کے ہم ہیں چلتے رہتے ہیں کہ چلنا ہے مُسافر کا نصیب سوچتے رہتے ہیں کِس راہ گزر کے ہم ہیں ہم وہاں ہیں جہاں کچھ بھی نہیں رستہ نہ دیار اپنے ہی کھوئے ہوئے شام و سحر کے ہم ہیں گنتیوں میں ہی گنے جاتے ہیں ہر دور میں ہم ہر قلم کار کی بے نام خبر کے ہم ہیں ندا فاضلی pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment