غزل ۔ تیرے جلوے اب مجھے ہر سو نظر آنے لگے ۔ صباؔ افغانی
From the Blog ranaii-e-khayalغزل تیرے جلوے اب مجھے ہر سو نظر آنے لگے کاش یہ بھی ہو کہ مجھ میں تُو نظر آنے لگے اِبتدا یہ تھی کہ دیکھی تھی خوشی کی اک جھلک انتہا یہ ہے کہ غم ہر سُو نظر آنے لگے بے قراری بڑھتے بڑھتے دل کی فطرت بن گئی شاید اَب تَسٗکین کا پہلو نظر آنے لگے ختم کردے اے صباؔ اب شامِ غم کی داستاں دیکھ اُن آنکھوں میں بھی آنسو نظر آنے لگے صباؔ افغانی تصویر پر کلک کیجے۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment