آندرے رسل پر پابندی؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکہ
From the Blog cricnama ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی آندرے رسل اینٹی پر ڈوپنگ قوانین کی خلاف کرنے کی پاداش میں ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی، 28 سالہ آندرے پر پابندی کا اطلاق 31 جنوری 2017 سے ہوگا۔ آندرے دو مرتبہ ٹی ٹونٹی عالمی کپ جیتنے والے کیریبئن دستے کے اہم کھلاڑی تھے۔ یوں اس پابندی سے جہاں ویسٹ انڈیز کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے وہیں یہ خبر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے بھی کسی بڑے دھچکے سے کم نہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں آندرے رسل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی اور ٹورنامنٹ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دوسرے سیزن میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے مصباح الحق نے آندرے رسل پر اپنا اعتمادد برقرار رکھا۔ تاہم اب آندرے رسل اس پابندی کے باعث کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے محروم ہوچکے ہیں۔ آندرے رسل کو ڈوپ ٹیسٹ کے تین مرتبہ طلب کیا گیا تاہم انہوں نے اس بلاوے پر کان نہ دھرے۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment