[ہفتہ ٴ غزل] ۔ آنکھ برسی ہے ترے نام پہ ساون کی طرح ۔ مرتضیٰ برلاس
From the Blog ranaii-e-khayalآج کی معروف غزل آنکھ برسی ہے ترے نام پہ ساون کی طرح جسم سُلگا ہے تری یاد میں ایندھن کی طرح لوریاں دی ہیں کسی قُرب کی خواہش نے مجھے کچھ جوانی کے بھی دن گزرے ہیں بچپن کی طرح اس بلندی سے مجھے تونے نوازا کیوں تھا گر کے میں ٹوٹ گیا کانچ کے برتن کی طرح مجھ سے ملتے ہوئے یہ بات تو سوچی ہوتی میں ترے دل میں سما جاؤں گا دھڑکن کی طرح اب زلیخا کو نہ بدنام کرے گا کوئی اس کا دامن بھی دریدہ مرے دامن کی طرح منتظر ہے کسی مخصوص سی آہٹ کے لئے زندگی بیٹھی ہے دہلیز پہ برہن کی طرح مرتضیٰ برلاس pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment