گرین شرٹس کی مثبت اپروچ تاریخ بدل سکتی ہے!
From the Blog cricnama گزشتہ 33برسوں کے دوران آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے کسی بھی پاکستانی بیٹسمین نے 150پلس اننگز نہیں کھیلی۔ ان تین عشروں میں جاوید میانداد، سلیم ملک،انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان جیسے بیٹسمین بھی وہ کارنامہ انجام نہیں دے سکے جو اظہر علی کی دسترس میں ہے اور میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن مزید گیارہ دن اظہر علی کو اس تاریخی میدان پر 150پلس اننگز کا مالک بنا دیں گے۔کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز کا کارنامہ سر انجام دینے والے اظہر علی یہ انفرادی ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں اور 150کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد ڈبل سنچری بھی اظہر علی کا مقدر بنے گی یا نہیں ...ان سب سوالوں کا جواب ابھی نہیں دیا جاسکتا لیکن میلبورن میں دو دن کے کھیل میں پاکستان نے اپنی برتری ثابت کردی ہے جو اس مثبت کرکٹ کا نتیجہ ہے جس کا آغاز برسبین ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں اس وقت ہوا اسد شفیق ٹیل اینڈرز کی مدد سےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment