بندے کی حیثیت
From the Blog theajmals بھُولی ہوئی ہوں میں داستاں ۔ گذرا ہوا خیال ہوں جس کو نہ کوئی سمجھ سکے میں ایسا اِک سوال ہوں سب نے مجھے بھُلا دیا ۔ نظروں سے یوں گرا دیا جیسے کبھی ملے نہ تھے ۔ اِک راہ پر چلے نہ تھے تھم جاؤ میرے آنسوؤ ۔ کسی سے نہ کوئی گلہ کرو وہ حسنِ خُلق کی مثال ہیں ۔ میں ماضی کا زوال ہوں جس کو نہ کوئی سمجھ سکے میں ایسا اِک سوال ہوں کرنا ہی تھا اگر ستم اور دینا تھا عمر بھر کا غم درسِ وفا دیا تھا کیوں ؟ خُلق کی راہ پر چلایا تھا کیوں سب نے نگاہ پھیر لی ۔ اب میں ہوں اور میری بے بسی ویران شب کے چاند کا ۔ میں کھویا ہوا جمال ہوں جس کو نہ کوئی سمجھ سکے میں ایسا اِک سوال ہوں بھُولی ہوئی ہوں میں داستاں ۔ گذرا ہوا خیال ہوں pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment