برسبین ٹیسٹ: آسٹریلوی کپتان پر سابق کھلاڑیوں کی زبردست تنقید
From the Blog cricnama ٹیسٹ میں پاکستان کے سامنے 490 کا ریکارڈ ہدف رکھنے کے باوجود میچ پر گرفت ڈھیلی کردینے پر آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ سابق کھلاڑی مارک ٹیلر نے اسمتھ کی حکمت عملی پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطیوں کے باعث سیریز کا پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دینے میں تاخیر ہوئی۔ مارک ٹیلر نے سوال اٹھایا کہ آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کو دباؤ میں لینے کی کوشش کیوں نہ کی یہ جانتے ہوئے بھی کہ پانچویں روز کے آغاز پر مہمان ٹیم کو 108 رنز درکار ہیں لیکن اس کی صرف دو ہی وکٹیں باقی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چوتھے روز کی آخری گیند پر یاسر شاہ کو دیئے گئے رن پر بھی حیران ہیں۔ مارک ٹیلر نے کہا کہ آسٹریلیا کو یاسر شاہ کی وکٹ جلد از جلد حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔ سابق کھلاڑی کا ماننا ہے کہ یہاں آسٹریلوی کپتان شدید دباؤ کے باعث اپنے اوسان کھوتے ہوئے نظر آئے۔ کچھ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment