اسد شفیق نے سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑ دیا
From the Blog cricnama برسبین میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ملک کی جانب سے کپتان اسٹیون اسمتھ اور بلے باز پیٹر ہینڈزکومب نے پہلی اننگز میں سنچریاں بنائیں جبکہ مہمان ٹیم کی جانب سے صرف اسد شفیق ہی دوسری اننگز میں تہرے ہندسے کی باری کھیل پائے۔ مشکل حالات میں سنچری بنانے پر جہاں اسد شفیق کو مرد میدان کا اعزاز حاصل ہوا وہیں اس سنچری نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اسد شفیق نے ٹیسٹ مقابلوں میں کل 10 سنچریاں بنا رکھی ہیں جن میں سے 9 مرتبہ انہوں نے یہ کارنامہ چھٹے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے انجام دیا۔ یوں اسد شفیق کو چھٹے نمبر پر باری کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ سر گیری سوبرز کے پاس رہا جنہوں نے اسی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 8 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment