گیم آن ہے!!
From the Blog cricnama تجربہ اور مہارت تو نیوزی لینڈ میں پانی بھرنے چلاگیا ہے کیونکہ جن پر تکیہ تھا انہی ''پتوں'' نے کیویز کے دیس میں خوب ہوا دی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن کو نہایت مضبوط سمجھا جاتا ہے مگر یواے ای کی سیدھی وکٹوں پر اکیلے ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین پوری اننگز میں مل کر بھی تین سو کے ہندسے کے قریب بھی نہ پھٹک سکے۔ مصباح الحق کو کیوی ٹیم منصوبہ بندی کیساتھ ہُک شاٹ کھلا کر آؤٹ کرلیتی ہے۔ یونس خان پاؤں ہلائے بغیر آف اسٹمپ سے باہر جاتی ہوئی گیند پر کیوی فیلڈرز کو کیچ پکڑنے کی مشق کروارہے ہیں۔ اظہر علی وکٹ پر وقت گزارنے کے باوجود رنز کرنے سے قاصر ہیں۔ اسد شفیق دو تین دلکش شاٹس کھیلنے کے بعد عجیب سے انداز میں اپنی وکٹ گنوا دیتا ہے۔ سرفراز احمد کی اننگز کا آغاز پرجوش طریقے سے ہونے کے بعد اتنے ہی بھونڈے انداز میں ختم ہوجاتا ہے۔ سینئرز کی ناکامی کے درمیان نووارد بابر اعظم کی مثبت اپروچ اور مpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment