مصباح "جو دلوں کو فتح کرلے، وہی فاتح زمانہ"
From the Blog cricnama تھوڑی سی ترمیم کے ساتھ یہ کہنا کہ "ہمت ہونی چاہی دی جواں، عمراں وچ کی رکھیا"، مصباح الحق کی درست عکاسی کرتا ہے۔ دور جدید کے معمر ترین کپتان مصباح الحق کو پاکستان کی قیادت اس وقت ملکی جب قومی کرکٹ تاریخ کے بدترین بحران میں پھنسی ہوئی تھی۔ 2010ء کے تباہ کن اور بدنام زمانہ دورۂ انگلستان کے بعد بے حال پاکستان کو مصباح الحق نے سنبھالا اور اپنی کارکردگی کو مثال کے طور پر پیش کرکے پوری ٹیم میں ایک نئی روح پھونکی۔ یہ سب اتنا آسان نہیں تھا، اس دوران مایوس کن شکستیں بھی ہوئیں، "ٹک ٹک" کے طعنے، "بوڑھا" ہونے کے اعتراضات اور "بزدل کپتان" جیسی باتیں بھی سننی پڑیں لیکن مصباح ان سب کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھے چلے گئے۔ آج قیادت سنبھالنے کے چھ سال بعد مصباح الحق کا پاکستان ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک بننے کے قریب ہے۔ موجودہ دورۂ انگلستان میں ٹیسٹ سیریز کا اختتام یادگار ترینpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment