الوداع! اصل لٹل ماسٹر
From the Blog cricnama پاکستان کے تاریخ ساز بیٹسمین حنیف محمد بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ پانچ فٹ تین انچ کے اصل "لٹل ماسٹر" جب وکٹ پر موجود ہوتے تو انہیں آؤٹ کرنا گیندبازوں کے لیے ایک امتحان ہوتا تھا۔ ایک عظیم کھلاڑی، جو تقسیم ہند کے وقت تکلیف دہ ہجرت سے گزرے اور پھر پاکستان میں کھیلوں کی پہچان بن گئے۔ حنیف محمد اور پاکستان کی کہانی ایک ساتھ آگے بڑھتی ہے، پاکستان بھی مسلسل محنت کے ذریعے مشکلات سے نبرد آزما رہا اور حنیف محمد بھی اپنی پہچان کے لیے میدان میں اترے اور انہی مراحل سے گزرے۔ حنیف محمد کی کہانی کا آغاز بھارتی گجرات سے ہوتا ہے، جہاں کی کی ریاست جوناگڑھ میں وہ اپنے چار بھائیوں کے ساتھ رہتے تھے۔ ان کا خاندان کھیلوں میں دلچسپی رکھتا تھا اور یہی اس خاندان کی مقبولیت کی وجہ تھی۔ ان کی والدہ امیر بی بی کیرم اور بیڈمنٹن کی چیمپئن تھی۔ بعد ازاں 'محمد خاندان' کی شناخت کرکٹ بنا لیکن بڑے مشکل مراحل کےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment