گوگل نے ایپل فیس ٹائم کے مقابلے پر نئی ویڈیو کالنگ سروس متعارف کروا دی
From the Blog itnama تین ماہ قبل گوگل نے اپنی ڈیویلپر کانفرنس کے دوران ویڈیو کالنگ کی ایک نئی ایپلی کیشن Duo کا خاکہ پیش کیا تھا۔ ویڈیو کالنگ کی اس سروس کی اصل حریف ایپل کی سروس فیس ٹائم ہے۔ آج گوگل نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اب ویڈیو کالنگ کی یہ نئی سروس تمام اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم اسے ابھی آئی پیڈز یا اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ [image: google-duo] ایپلی کیشن بذات خود کافی سادہ اور آسان ہے، اسکے لیے آپ کو گوگل اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں بلکہ آپ کا موبائل نمبر ہی آپکی شناخت ہے۔ گوگل کا دعوی ہے کہ Duo کے ذریعے کی جانے والی کالز کسی بھی دوسری ایپلی کیشن کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور محفوظ ہیں۔ اس میں end to end اینکریپشن کا استعمال بھی کیا گیا ہے لہذا کوئی ہیکر آپکی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔ اس ایپلی کیشن کا سب سے منفرد فیچر Knock Knock کےpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment