آئی سی سی کا اجلاس، بین الاقوامی کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع
From the Blog cricnama کل سے کرکٹ کے عالمی رہنماؤں کا ایک اہم ترین اجلاس اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں شروع ہو رہا ہے اور اس میں ہونے والے فیصلے کرکٹ کا منظرنامہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ 105 مکمل، ایسوسی ایٹ اور ایفیلیٹ اراکین کے 150 نمائندگان اس چھ روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے ایجنڈے پر بہت اہم معاملات شامل ہیں۔ زیر غور تجاویز میں سب سے اہم ٹیسٹ کرکٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہوگا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ڈویژن میں درجہ بندی کی اولین سات ٹیمیں شامل ہوں گی جبکہ دوسرے حصے میں پانچ ٹیموں کو شامل کیا جائے گا یعنی کہ دو مزید ٹیمیں ٹیسٹ دائرے میں داخل ہو سکتی ہیں جو یقینی طور پر بین الاقوامی کرکٹ کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ کی دو سرفہرست ٹیمیں ہوں گی۔ یوں دو طرفہ سیریز میں جب ڈویژنز میں ترقی اور تنزلی بھی داؤ پر ہوگی تو ٹیسٹ میں دلچسپی مزید بڑھے گی۔ 2019ء کے بعد دو یا چار سالوں pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment