اے دلِ بے قرار جھوم : خمار بارہ بنکوی
From the Blog ameensdiary کندن لال سہگل یا کے۔ ایل۔ سہگل جس کو انگریزی میں Saigal لکھا جاتا ہے، ہندی فلم انڈسٹری کے اولین گائیکوں میں سے تھا اور جتنا مجھے اس کے بارے میں انٹرنیٹ کے ذریعے علم ہوا ہے، اس سے یہی پتا لگتا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری کا پہلا سپراسٹار سہگل ہی تھا۔ فلموں میں اداکاری بھی کرتا اور اپنے اوپر فلمائے گانے خود گاتا تھا۔ غالب کی غزلیں بھی کافی گائی ہیں اس نے اور کچھ جدید قسم کے گیت بھی۔ گو میں نے اس کے چند ہی گیت سنے ہیں لیکن سب ہی مجھے پسند ہیں۔ بہت اچھا گلوگار تھا۔ 1946 میں بنائی گئی فلم "شاہجہاں" کے سارے ہی گیت مشہور ہیں، ان میں سے ایک "اے دلِ بے قرار جھوم" مجھے بے حد پسند ہے۔ نجانے کیوں اس گیت میں کچھ رجائیت، کچھ اپنائیت اور سکون محسوس ہوتا ہے۔ میں نے اس گیت کے بول یا lyrics انٹرنیٹ پر تلاش کیے تو معلوم ہوا کہ اس لازوال گیت کو منصۂ شہود پر لانے کا سہرا میرے محبوب شاعر حضرت خمار بارہpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment