ہم دل والوں کو بہت کچھ ہوتا ہے صنم
From the Blog jafar-haledilروحان یونیورسٹی جانے کے لیے گھر سے نکلا تو دس بج رہے تھے۔ بلیو جینز پر وائٹ ٹی شرٹ ، جس پر سامنے "کَم بے بی کَم" لکھا ہوا تھا، پولیس کا چشمہ، نفاست سے ترشی ہوئی داڑھی اور گُوچی کی خوشبو میں بسا روحان کمال کسی فیری ٹیل کا پرنس یا یونانی دیوتا یا کسی فیشن میگزین کااطالوی ماڈل لگ رہا تھا۔ نئے ماڈل کی کار کا دروازہ کھول کر اندر بیٹھنے سے پہلے اس نے کار میں بیٹھنے کی دُعا پڑھی جو اس نے اسی ہفتے علامہ اللہ دتّہ کے تازہ ترین درس میں سیکھی تھی۔ دس بجے کے بعد رش آور ختم ہوجاتا ہے ۔روحان نے کینال روڈ پر ایک سو تیس کی رفتار سے گاڑی دوڑانا شروع کی۔ کار سٹیریو پر یویو ہنی سنگھ فل والیم میں اپنی سریلی آواز میں گنگنا رہا تھا۔۔۔ چار بوتل واڈکا کام میرا روز کا نہ مجھ کو کوئی روکے نہ کسی نے روکا کار جہاں سے گزرتی ، دھم دھم کی آواز سے لوگ باگ مُڑ کے دیکھتے ۔ کہیے تو جیسے روحان کمالpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment