اینڈرسن نے 'لیجنڈ' کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا
From the Blog cricnama سری لنکا اور انگلستان کے مابین پہلے ٹیسٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکی ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد سے اب تک آف سیزن تھا۔ جس کا خاتمہ ہيڈنگلی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے ہوا ہے۔ انگلستان نے ابتدائی جدوجہد کے بعد جانی بیئرسٹو کی سنچری کی بدولت مقابلے میں واپسی کی تو جیمز اینڈرسن کی تباہ کن باؤلنگ نے بالادستی پر مہر ثبت کردی۔ انگلستان صرف 83 رنز پر اپنی آدھی وکٹیں کھو چکا تھا جب ایلکس ہیلز اور جانی بیئرسٹو نے 141 رنز کی شراکت داری کے ذریعے بازی کو پلٹا۔ ہیلز 86 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بیئرسٹو نے 183 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ ان دونوں کی بیٹنگ کی بدولت انگلستان 298 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ باقی بیٹنگ کا حال یہ تھا کہ تین بیٹسمین صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوئے اور ان دونوں کے علاوہ صرف دو بیٹسمین دہرے ہندسے میں پہنچے۔ بہرpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment