افغانستان کی جامع کارکردگی، ہانگ کانگ چت
From the Blog cricnama افغانستان نے ایک اور جامع کارکردگی پیش کرتے ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات برقرار رکھے ہیں۔ ہانگ کانگ کے خلاف اپنے دوسرے مقابلے میں افغانستان نے باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور اب زمبابوے کے خلاف اگلا مقابلہ 'آر یا پار' کی صورت اختیار کر گیا ہے جہاں جیتنے والاگروپ "بی" سے سپر 10 مرحلے میں پہنچے گا۔ ناگ پور میں ہونے والے مقابلے میں محمد نبی کی اسپن باؤلنگ کے سامنے ہانگ کانگ کے بلے بازوں کی ایک نہ چلی۔ انشومن رتھ کے سست رفتار 28 اور راین کیمبل کے 27 رنز کے سوا کسیبیٹمین نے کوئی قابل ذکر اننگز نہ کھیلی۔ حالانکہ 40 رنز کانسبتاً اچھا آغاز بھی میسر آیا تھا۔ لیکن جیسے ہی محمد نبی آئے، ہانگ کانگ کے بلے بازوں کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ نبی نے ابتدائی دونوں وکٹیں حاصل کیں اور پھر آخر میں مزید دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہانگ کانگ کی اننگز کو جامد کردیا۔ 20 اpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment