میری پہچان
From the Blog qalamkarwan [image: iwday] 8 مارچ 1907 سے دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے اور اب کئی سالوں سے پاکستان میں بھی عام ہورہا ہے۔ یہ سلسلہ اس مغربی معاشرے کے ایک شہر نیویارک سے شرو ع ہوا جہاں خواتین نے اپنی ملازمت کی شرائط کو بہتر بنوانے کے لئے مظاہرہ کیا، جلسے جلوس ہوئے، خواتین پر تشدد بھی ہوا اور بالآخر مطالبات مان لئے گئے اسی لئے اس دن کو اقوام متحدہ نے عالمی یوم خواتین قرار دیا اور تمام ملکوں پر یہ ایجنڈا لاگو کردیا جس کی رو سے خواتین اور مردوں میں ہر قسم کا امتیاز ختم کیا گیا۔ صرف اسے دن خواتین کے حقوق پر بات کی جاتی ہے اور سارا سال فراموش کر دیا جاتا ہے۔ خواتین کے حقوق کا مطالبہ کس سے کیا جاتا ہے اور کس لئے کیا جاتا ہے؟ ان سے جنہیں کبھی عورت کے مسائل کا سامنا نہیں پڑتا۔ کشمیر وفلسطین و افغانی و عراقی عورت پر کیا بیتی کسی کو نظر نہیں آیا۔ غزہ کی تڑپنے والی 400 خواتین حقوق نسواںpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
اسلامی موسیقی ؟ ؟ ؟
From the Blog theajmals اسلام قبول کرنے کے محرک کے متعلق ایک برطانوی نَو مُسلم کی آپ بیتی کی تلخیص کر کے ترجمہ شائع کیا تھا ۔ اس پر دہلی (بھارت) سے ایک محترمہ نے سوال پوچھا ۔ میں نے جواب میں لکھا "میں نہیں جانتا اسلامی موسیقی کیا ہوتی ہے"۔ اس کے بعد کراچی سے ایک محترمہ نے وکی پیڈیا پر لکھے کا حوالہ دیا ۔ چنانچہ میں نے محسوس کیا کہ اس امر کی وضاحت ہو جانی چاہیئے قرآنی آيات اور احاديث گانے بجانے كے آلات اور موسيقی كی مذمت پر دلالت كرتے ہيں اور انہيں استعمال نہ كرنے كا كہتے ہيں ۔ قرآن مجيد راہنمائی كرتا ہے كہ ايسی اشياء كا استعمال گمراہی اور اللہ تعالٰی كی آيات كو مذاق بنانے كا باعث ہے جيسا كہ اللہ تعالٰی كا فرمان ہے "اور لوگوں ميں سے كچھ ايسے بھی ہيں جو لغو باتيں خريدتے ہيں تا كہ لوگوں كو بغير علم اللہ كی راہ سے روك سكيں اور اسے مذاق بنائيں ۔ يہی وہ لوگ ہيں جن كے لئے ذلت آميز عذاب ہو گا (سورۃ 13 لقمان pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment