ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، زمبابوے کی قیادت ہملٹن ماساکازا کے سپرد
From the Blog cricnama زمبابوے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ان دو اراکین میں سے ایک ہے جنہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے مرکزی مرحلے کا حصہ بننے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ سے گزرنا پڑے گا۔ ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان سے مقابلے جیتنے کے بعد اگر زمباوبے کی کارکردگی نمایاں رہی تو وہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے قابل ہو سکے گا۔ باقی ٹیموں کی نسبت بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ تجربہ ہونے کی وجہ سے امید یہی ہے کہ زمبابوے باآسانی کوالیفائی کرلے گا۔ اس پہلے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے زمبابوے نے بھی اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے کہ جس کی قیادت ہملٹن ماساکازا کو سونپی گئی ہے۔ 24 سالہ تیز باؤلر ٹینڈائی چتارا جو انجری کی وجہ سے عالمی کپ 2015ء کے بعد سے نہیں کھیل سکے تھے، ان کا نام بھی دستے میں شامل ہے۔ زخمی ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ کھیلنے والے تناش پنیانگرا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
افشائے حقیقت
From the Blog awaz-e-dostمیں نے برقی آئینے میں خود کو دیکھا۔ قدیم داستانوں میں بیان کردہ دیوؤں سی بلند قامت۔۔ مقدس صحیفوں میں ذکر کردہ فرشتوں سی نورانی شباہت۔۔ میں بے اختیار خود کو تعظیم دینے کے لیے جھُکتا چلا گیا۔۔۔ جھُکا تو پتا چلا کہ میرا عکس تو 0 اور 1 کے مجموعے کے سِوا کچھ نہیں۔۔ میں جھُک کر اُٹھا تو میرے اردگرد میرے جیسے سات ارب اور نفوس آ موجود ہوئے۔ میں دیو سے بالشتیا ہو گیا۔۔۔ میں نے آسمان پر نگاہ دوڑائی تو اپنی دنیا جیسی اربوں دنیائیں چمکتی نظر آئیں۔ میں شرم سے زمین میں گڑ گیا۔۔۔ میری آنکھیں بھر آئیں۔۔۔ میں عظیم کے قدموں میں گِر پڑا۔۔۔ اے میرے مالک! عظمت اور بڑائی تیرا ہی شیوہ! میں تیرا بندہ اور غلام۔۔ گھٹیا پن میرا پیشہ۔۔ تُو مجھ پر اپنا رحم ہی رکھیو۔۔ اے میرے مالک اس بھلکڑ، نیچ ذات، گھٹیا پر اپنا کرم ہی رکھیو۔۔۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment