پہاڑ
From the Blog mahmoodulhaqپہاڑ جتنے اونچے ہوتے ہیں اتنے ہی بے بس اور مجبور ہوتے ہیں۔ لڑھکنا چاہیں تو لڑھک نہیں سکتے۔ ریزہ ریزہ ہونا چاہیں تو قد و قامت اجازت نہیں دیتے۔ کبھی کبھار چشمہ کے زریعے اپنے آنسو وادیوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ میٹھے اس لئے ہوتے ہیں کہ صبر کی چوٹی سے قطرہ قطرہ درد سمیٹ کر کھلا بہا دیتے ہیں۔ کوئی نہیں جان پاتا کہ پہاڑ بھی رو پڑتے ہیں۔ pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
اہل محبت کو ویلنٹائن ڈے مبارک
From the Blog pakteahouse تحریر: عماد ظفر [image: Valentines] ویلنٹائن ڈے محبت کرنے والوں کے دن کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کی تاریخی حیثیت ایک شخص سینٹ ویلنٹائن سے منسوب ہے۔ جس کی تاریخ آپ با آسانی گوگل پر یا وکی پیڈیا پر پڑھ سکتے ہیں۔جب سے دنیا سمٹ کر ایک گلوبل گاؤں بنی ہے تب سے اس جدید گاؤں کی خوشیاں اور غم ایک دوسرے کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ ٹھیک ایسے ہی جیسے اگر کسی گاؤں میں کسی کی شادی ہو یا کسی کی وفات ہو جائے تو پورا گاوں خوشی کو مناتا ہے اور غم میں سوگوار ہوتا ہے۔ کسی کی بھی خوشی یا غمی میں شرکت کرتے ہوئے اس کی ذات پات یا عقیدے کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ جدید دنیا کی مثال بھی ایسی ہی ہے ذرائع مواصلات میں بے پناہ ترقی کے بعد مختلف تہذیبوں کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آ چکے ہیں۔ ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہیں ایک دوسرے سے اپنے اپنے تجربات مشاہدات اور عادات و خیالات کا اثر لیتے ہیں۔مختصرpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment