"کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے"، جنوبی افریقہ جیت گیا
From the Blog cricnama پے در پے شکستوں سے بے حال جنوبی افریقہ کو جب انگلستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں 318 رنز پڑ گئے تو اندازے لگائے جا رہے تھے کہ ایک اور ہار کے ساتھ جنوبی افریقہ سیریز میں بھی شکست دوچار ہو جائے گا لیکن اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملا کی شاندار سنچریوں اور 239 رنز کی زبردست رفاقت نے جنوبی افریقہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور یوں سیریز میں 'پروٹیز' کے امکانات کو زندہ رکھا۔ انگلستان کے جو روٹ کی کیریئر بہترین اننگز بھی مہمان کو فیصلہ کن برتری نہ دلا سکی۔ سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں ہونے والے مقابلے میں انگلستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی سنبھالی۔ چھٹے اوور میں جیسن روئے کی وکٹ گرنے کے علاوہ نصف سے زیادہ مرحلے تک انگلستان کو کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ روئے 20 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد ایلکس ہیلز اور جو روٹ اگلے 20 اوورز تک مقابلے پر حاوی رہے۔ دونوں نے دوسری وکٹ پر pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post

0 comments :
Post a Comment