موجودہ ترقی کا شاخسانہ
From the Blog theajmals سُنو ۔ یہ فخر سے اِک راز ہم بھی فاش کرتے ہیں کبھی ہم منہ دھوتے تھے مگر اب واش کرتے ہیں تھا بچوں کیلئے بھوسہ مگر اب کِس ہی کرتے ہیں ستاتی تھیں کبھی یادیں مگر اب مِس کرتے ہیں چہل قدمی کبھی کرتے تھے ۔ اب واک کرتے ہیں کبھی کرتے تھے ہم باتیں مگر اب ٹاک کرتے ہیں کبھی جو امّی ابُو تھے ۔ وہی اب ممی پاپا ہیں کبھی جو تھا غُسلخانہ ۔ بنا وہ باتھ رُوم آخر بڑھا جو ایک اور درجہ ۔ بنا وہ واش رُوم آخر کبھی تو درد ہوتا تھا ۔ مگر اب پین ہوتا ہے پڑھائی کی جگہ پر ۔ اب تو نالج گین کرتے ہیں pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment