تاریخی فیصلہ، چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز پر پابندی
From the Blog cricnamaطویل انتظار کے بعد بالآخر انڈین پریمیئر لیگ کا دوسرا رخ دنیا کے سامنے آ ہی گیا، جس کے بعد تحقیقاتی کمیشن نے چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو دو سال کے لیے معطل کردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ آر ایم لودھا پینل نے چنئی سپر کنگز کے سابق عہدیدار گروناتھ مے یپن اور راجستھان رائلز کے سابق مالک راج کندرا پر تاحیات پابندی لگا دی ہے کہ وہ کرکٹ اور اس سے متعلقہ کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ گروناتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر و بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے موجودہ سربراہ این شری نواسن کے داماد ہیں۔ دونوں کو آئی پی ایل 2013ء میں مقابلوں پر شرطیں لگانے اور دونوں ٹیموں کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر یہ پابندی سہنا ہوگی۔ دریں اثناء سپر کنگز اور رائلز اپنے متعلقہ مالکان انڈیا سیمنٹس اور جے پور آئی پی ایل پرائیوٹ لمیٹڈ کی وجہ سے آئندہ دو سال آئی پی ایل میں شرکت نہیں کرسکیںpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment