پاکستان کے لیے حتمی و فیصلہ کن ضرب کا دن
From the Blog cricnamaگال میں پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوجانے کے باوجود پاکستان ابتدائی تین دن تک سخت جدوجہد کرتا دکھائی دیا۔ دوسرے روز سری لنکا نے صرف 3 وکٹوں پر 178 رنز بنائے تو پاکستان کے گیندبازوں کے دانتوں تلے پسینہ آتا دکھائی دے رہا تھا۔ پھر بھی کچھ ہمت کرکے انہوں نے تیسرے دن سری لنکا کو 300 رنز سے آگے نہ جانے دیا۔ لیکن یہاں 'ازلی کمزوری' نے دھوکا دے دیا۔ تہرے ہندسے تک پہنچنے سے قبل ہی 'پروفیسر' محمد حفیظ، 'قابل اعتماد' اظہر علی بلکہ 'سدا بہار' یونس خان اور 'مرد بحران' مصباح الحق سمیت پانچ بلے باز مایوسی کے عالم میں میدان سے باہر آ چکے تھے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ سری لنکا ایک دن کا کھیل ضائع ہونے کے باوجود گال میں پاکستان کے خلاف فتوحات کا سلسلہ باآسانی جاری رکھے گا۔ جب پاکستان 182 رنز کے خسارے میں تھا، اس وقت مستند بلے بازوں کی آخری جوڑی نے میدان سنبھالا، بلکہ میدان ہی مار لیا۔ اسد شفیق اوpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment