سعیدالظفر کا سہرا
From the Blog theajmals سعیدالظفر مجھ سے 10 ماہ بڑا تھا ۔ میری چھوٹی پھوپھی بے اولاد تھیں جو 1946ء میں بیوہ ہو گئیں اور اُس وقت سے وفات تک ہمارے پاس رہیں ۔ اس سے چند سال قبل بڑی پھوپھی (سعیدالظفر کی والدہ) فوت ہو چُکی تھیں ۔ اُن کی 2 بیٹیاں شادی شُدہ تھیں ۔ 2 چھوٹی بیٹیوں اور اُن سے چھوٹے *سعیدالظفر* کو میرے والدین ساتھ لے آئے تھے اسلئے ہم بچپن میں اکٹھے رہے کسی زمانہ میں شادی پر سہرا لکھنے کا رواج تھا ۔ عام لوگ تو بازرا سے لکھے لکھائے سہرے خرید لیتے تھے ۔ میرے پھوپھی زاد بھائی کی شادی تھی جو میرا بچپن سے دوست بھی تھا چنانچہ میں نے مندرجہ ذیل سہرا لکھ کر خوبصورت ڈیزائین کے ساتھ چھپوایا اور 15 اپریل 1962ء کو *سعیدالظفر* کی شادی پر حاضرین میں تقسیم کیا اور پڑھا تھا باندھ کر بزم میں آیا جو *سعیدالظفر* سہرا ۔ ۔ ۔ فرطِ شادی سے ہوا جامے سے باہر سہرا قابلِ دید ہے محفل میں یہ دوہری زینت ۔ ۔ ۔ حُسن زیور ہے pakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment