یہ کیسی دیوار گریہ ہے؟
From the Blog pakteahouse تحریر: علی ارقم [image: Sabeen2] یہ کیسی دیوار گریہ ہے جس کی سماعتوں پر ہماری آہ وبکا پڑتی تو ہے مگر اس میں کوئی لرزش نہیں ہوتی اوراس کی دراڑوں میں ہمارے ہاتھ سے لکھی مناجاتیں رکھی ہوئی ہیں جس نے اس جانب کا منظر بھی متجسس نگاہوں سے چُھپا رکھا ہے جو شاید جھانکنا چاہتی ہیں کہ اس بھاری سلوں والی دیوارکےپار کہیں کوئی ہماری آہ و زاری پہ گریہ کناں بھی ہے ابھی کچھ دن ہی گُزرے ہیں اسی دیوارکے پہلو میں کھڑے معبد کے زینوں میں ایک مجمع کھڑاہوکر اپنے دکھوں کی دُہائی دے رہا تھا مگر معبد کا ربّی اس جسارت پر خوش نہیں تھا اور پھر مجمع کو زینے کی راہ دینے والی سیاہ پوش لڑکی پر دیوار پر سے ایک سِل سِرک کر آگری جس کے نیچے دب کےوہ ماری گئی کسی نے لاش کو کندھا دیا اور کُچھ اُس سل کے گِر آنے سے جو دراڑ بن گئی ہے اسےتحریری مناجاتوں سے پُر کرنے لگے ہیں ___________________________ علی ارقم کو انکے ٹویٹر اکاpakistanblogs.blogspot.comRead Full Post
0 comments :
Post a Comment